نئی ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ :جنوبی افریقہ کی پہلی پوزیشن برقرار،پاکستان کاچوتھانمبر

نئی ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ :جنوبی افریقہ کی پہلی پوزیشن برقرار،پاکستان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ‘جس کے مطابق جنوبی افریقہ بدستور پہلے، بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر براجمان ہے ۔بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ نے بھارت کے رویندرا ایشون سے پہلی پوزیشن چھین لی، بولنگ رینکیگ میں ایشون دوسرے ، ڈیل سٹین تیسرے، یاسر شاہ چوتھے اور جیمزاینڈریسن پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔نئی بیٹسمین کی رینکنگ میںآسٹریلوی قائد سٹیو سمتھ پہلے، جوئے روٹ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے ، اے بھی ڈیویلئر چوتھے، یونس خان چھٹے ، مصباح الحق 9، اسد شفیق 13ویں اور سرفراز احمد 19ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ آل راؤنڈرز کی رینکیگ میں بھارت کے ایشون پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرینیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی رینکینگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جنوبی افریقہ پہلے، بھارت دوسرے،آسٹریلیا تیسرے ، پاکستان چوتھے ،نیوزی لینڈ پانچویں، انگلینڈ چٹھے، سری لنکا ساتویں،ویسٹ انڈیز آٹھویں ، بنگلہ دیش نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر براجمان ہے۔بیٹسمیوں کی رینکنگ میں آسٹریلیوی قائد سٹیو سمتھ پہلے، جوئے روٹ دوسرے، کین ولینسن تیسرے ، اے بھی ڈیویلئر چوتھے۔، یونس خان چھٹے ، مصباح الحق 9، اسد شفیق 13ویں، سرفراز احمد 19ویں اظہر علی بائیسویں، محمد حفیظ تیسویں ، احمد شہزاد 47ویں نمبر پر براجمان ہیں۔۔بولنگ رییکنگ میں انگلینڈ کے سٹور براڈ نے بھارت کے رویندا ایشون سے پہلی پوزیشن چھین لی، بولنگ رینکیگ میں ایشون دوسرے ، ڈیل سٹین تیسرے، یاسر شاہ چوتھے اور جیم اینڈریسن پانچویں ،سعید اجمل 14ویں ، عبدالرحمان 22ویں، جنید خان 25ویں، ذوالفقار بابر31ویں، راحت علی 39ویں ، وہاب ریاض 41ویں ، محمد حفیظ 44ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ آل راؤنڈرز کی رینکیگ میں بھارت کے ایشون پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔