آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا15فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا15فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام انٹر بورڈ سپورٹس گالا15 سے 22 فروری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا، پاکستان سپورٹس بورڈ کی میڈیا ڈائریکٹر شازیہ اعجاز نے بتایا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے 24 بورڈز کی ٹیموں نے تصدیق کر دی ہے، اور ایونٹ میں ملک بھر سے تعلیمی بورڈز کے ہزاروں کھلاڑی شرکت کریں گے،مرد اور خواتین کھلاڑی اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ہاکی، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -