سشمیتا سین ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے پرجوش

سشمیتا سین ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے پرجوش

  

ممبئی(آئی این پی)سابق مس یونیورس اور بھارت اداکارہ سشمیتا سین ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں اور جلد ہی متحدہ عرب امارات پہنچ کر کیپری کورن کمانڈرز کی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کل کی خواتین بھی کرکٹ کو سمجھنے لگی ہیں اور میدان میں موجود شائقین میں بہت ساری خواتین بھی ہوتی ہیں۔ سشمیتا سین کو زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ انہوں نے ابھی تک آئی پی ایل کے سوا کرکٹ کا کوئی میچ اپنے سامنے نہیں دیکھا ہے لیکن انہیں علم ہے کہ نامور کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کا نظارہ انتہائی دلچسپ ہوتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -