قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے پانچویں مرحلے کا آغاز آج ہو گا

قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے پانچویں مرحلے کا آغاز آج ہو گا

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے پانچویں مرحلے کا آغاز (آج) پیر سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ شروع ہو گا۔ گروپ اے میں اسلام آباد ریجن اور پشاور ریجن کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر کھیلا جائے گا۔ حیدر آباد ریجن اورلاہور ریجن بی کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر مدمقابل ہوں گی۔ ایس این جی پی ایل اور یو بی ایل کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی ٗ پورٹ قاسم اورایس جی سی سی کی ٹیموں کے درمیان میچ مرغزار کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ گروپ بی میں کراچی ریجن ڈبلیو اور فاٹا ریجن کے درمیان میچ این بی پی سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ لاہور ریجن (ڈبلیو) اورراولپنڈی ریجن ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مد مقابل ہونگی۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں اسلام، آباد، پشاور، حیدرآباد، لاہور بلیوز، ایس این جی پی ایل، پورٹ قاسم اور ایس ایس جی سی جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، راولپنڈی، فاٹا، واپڈا، این بی پی، کے آر ایل اور ایچ بی ایل شامل ہیں۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 25 اور 26 جنوری کو جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -