دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ آج شروع ہوگی

دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ آج شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ (آج) پیر سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق چیمپین شپ میں مختلف کیٹگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے جس میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر18، انڈر14، انڈر10، سینئر ڈبلز اوپن، 45 سال سے اوپر سینئر اوپن ڈبلز اور 60 سال سے اوپر ایگزیکٹیو سینئر مقابلے شامل ہیں۔ گزشتہ سال اس ایونٹ کیلئے انعامی رقم 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی تاہم اس سال انعامی رقم میں تقریبا70 فیصد اضافہ کر کے5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ فیڈریشن سے متعلق تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ16جنوری تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں ریفری شہزاد حتر علوی کو انٹری بھیجوائے اور انٹری کیلئے آخری تاریح 16 جنوری مقرر کی ہے۔