7500 اور25ہزار مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری کو ہو گی

7500 اور25ہزار مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری کو ہو گی

  

لاہور (کامرس رپورٹر)7500 اور25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری کو ہو گی ۔ 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک ، دوسرے نعام میں50 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں93ہزار روپے کے 1696انعامات کامیا ب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ 25ہزار مالیت کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 5کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 3لاکھ12ہزار روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

مزید :

کامرس -