تھائی لینڈ میں چاول کے نرخوں میں اضافہ، ویتنام میں کمی کا رجحان

تھائی لینڈ میں چاول کے نرخوں میں اضافہ، ویتنام میں کمی کا رجحان

  

بنکاک (اے پی پی) تھائی لینڈ میں چاول کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ویتنام میں کمی کا رجحان رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں چاول کی کم رسد اور زائد قیمتوں کے باعث کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار رہیں اور چاول کے معاہدے 356 سے 360ڈالر فی ٹن میں طے پائے جبکہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران چاول کی قیمتیں 352سے 355ڈالر فی ٹن ریکارڈ کی گئی تھیں۔ ویتنام میں چاول کی قیمتوں میں کمی کی صورتحال رہی اورچاول کے معاہدے 360 سے 365 ڈالر فی ٹن میں طے پائے جبکہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران چاول کی قیمتیں 360 سے 370 ڈالر فی ٹن کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ تھائی لینڈ اور ویتنام دنیا میں چاول کی برآمد کے حوالے سے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

کامرس -