حکومت برآمدی اہداف پورے کرنے کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائے ، پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن

حکومت برآمدی اہداف پورے کرنے کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی و گیس کی فراہمی ...

  

فیصل آباد (بیورورپورٹ)پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ حکومت برآمدی اہداف پورے کرنے کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی و گیس کی تسلسل کے ساتھ فراہمی اور ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنائے ۔ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ پاکستان میں توانائی کے ذرائع دیگر ممالک سے مہنگے ہیں جس کے باعث عالمی منڈیوں میں ان ممالک کی کم لاگت سے تیار ہونے والی مصنوعات کامقابلہ کرنا ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل ہیم ٹیکس نمائش میں بھی اس بار کسی بڑے آرڈرز کی توقع نہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں بجلی اور قدرتی گیس کے نرخ زیادہ ہیں۔انہوں نے اس ضمن میں فوری ریلیف پیکج کے اعلان کی اپیل کی ہے تاکہ برآمدی منڈیوں کا مقابلہ کرنا ممکن ہو سکے۔

مزید :

کامرس -