ایس ای سی پی کے زیر اہتمام طالب علموں کے لئے آگاہی سیمینار

ایس ای سی پی کے زیر اہتمام طالب علموں کے لئے آگاہی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے محفوظ سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور طالب علموں میں بچتوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے یونیورسٹی آف سرگودہا کے گجرانوالہ کیمپس میں طالب علموں کے لئے سیمینارمنعقد کیا جس میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی آف سرگودہا کے طالب علموں نے شرکت کی۔ سیمینار کے آغاز میں طالب علموں کو سکیورٹیز ایکس چینج کمیشن کے کردار اور فرائض سے آگاہ کیا گیا اور شرکاء کو میوچل فنڈز، پنشن سکیموں‘ مضاربعہ اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا گیا۔ ایس ایس ی پی کے حکام فنانشل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے دستیاب سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے کے قانونی طریقہ کار ، فوائد اور سرمایہ کاروں کو حاصل تحفظ سے بھی آگاہ کیا۔ ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام کے تحت شروع کیا جانے والا ویب پورٹل ’ جمع پونجی ‘ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے عوام کو مختلف مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں اور ان سے متعلق قوائد و ضوابط اور ضروری احتیاطی تدابیر سے متعلق آگہی فراہم کرتا ہے ۔ اس ویب پورٹل کو عوام اور خاض طور پر سرمایہ کاروں کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ طالب علموں کو انوسٹر ایجوکیشن کیلئے خصوصی طور پر بنائے گئے ویب پورٹل ’ جمع پونجی ‘ کے پر دستیاب فنانشل سیکٹر اور سرمایہ کاری سے متعلق معلومات بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔ اس پورٹل پر مختلف اقسام کی سرمایہ کاری کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر بھی دی گئی ہیں جبکہ اس کے ذریعے کمپنیوں کے ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹر ہونے کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کے جوابات ، جعلی سکیموں کو جاننے کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار اور دیگر سرگرمیاں اس پورٹل کا حصہ ہیں۔ سیمینارکے اختتام پر گجرانوالہ کیمپس کے چیف ایگزیکٹو امتیاز احمد نے ایس ای سی پی کے اس اقدام کو سراہا اور مزید کہا کہ اس طرح کے سیمینارطالب علموں میں مالیاتی شعور کو اجاگر کر رہی ہے۔

مزید :

کامرس -