اقتصادری راہداری، وزیر اعظم کی مسائل کے حل کے لیے برقت کوشش قابل تحسین ہے،ایس ایم منیر

اقتصادری راہداری، وزیر اعظم کی مسائل کے حل کے لیے برقت کوشش قابل تحسین ...

  

کراچی(این این آئی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور کاٹی کے صدر زاہد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کا بروقت اقدام قابل تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی پاکستان ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا ، یہ منصوبہ معاشی ترقی کے لیے ایک سنہرا موقع ہے جو چین اور پاکستان کی بے مثال دوستی کی یادگار کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ملکی و عالمی سطح کے اس اہم ترین منصوبے پر پیدا ہونے والے داخلی اختلافات سے ممکنہ طور پر بے یقینی کی کیفیت پیدا ہوسکتی تھی لیکن وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاق اور صوبوں کے مابین پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے مشاورتی عمل کا آغاز کرکے دانش مندانہ اقدام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے اس لیے وفاقی او صوبائی سطح پر پائی جانے والی قیادت کو ملکی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس منصوبے سے متعلق اپنے اپنے تحفظات کے جلد، مؤثر اور دیر پا حل کے لیے مل بیٹھنا ہوگا اس تاریخی منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہمیں بھی غیر معمولی فیصلے کرنا ہوں گے۔

مزید :

کامرس -