بلک شپنگ کا کرایہ پہلی بار 400پوائنٹس سے بھی نیچے آ گیا
کراچی(این این آئی) بلک شپنگ کرائے کا انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 400 پوائنٹس سے بھی نیچے آ گیا ہے اور ہزاروں کلومیٹر سے لائے جانے والے کوئلے کا کرایا ٹیکسی کے کرائے جیسا ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اجناس، کوئلے اور آئرن کے شپنگ کرائے تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔ اور ماہرین کے مطابق چین میں معاشی خدشات اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی بالٹکس انڈیکس کریش کی وجہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ملائیشیا سے کھانے کے تیل کی شیپنگ کرائے بھی 40 فیصد کم ہو گئے ہیں۔
اور جنوبی افریقہ سے پاکستان ایک ٹن کوئلہ لانے کا کرایہ بھی 600 روپے تک کم ہو گیا ہے۔