ایف بی آر کراچی میں ایک اور لارج ٹیکس پئیر یونٹ قائم کریگا

ایف بی آر کراچی میں ایک اور لارج ٹیکس پئیر یونٹ قائم کریگا

  

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کراچی میں ایک اورلارج ٹیکس پئیر یونٹ قائم کرے گا ، نئے ایل ٹی یو کا مقصد ٹیکس دہندگان اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ٹیکس کے حوالے سے معیاری سروس فراہم کرنا ہے۔ڈیڑھ سے دو ہزار کارپوریٹ ٹیکس دہندگان اور بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے کراچی میں دوسرا لارج ٹیکس پئیر یونٹ قائم کیا جائے گا، نئے ایل ٹی یو کے قیام کا مقصد ٹیکس دہندگان ، اداروں اوران کمپنیوں کو ٹیکس کے حوالے سے معیاری سروس فراہم کرنا ہے۔ٹیکس فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ایل ٹی یو منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے بعد آئندہ ماہ سے نیا لارج ٹیکس پئیر یونٹ کراچی میں اپنے کام کا آغاز کردے گا۔

مزید :

کامرس -