بھارتی سویا بین ، سویا آئل ، چینی اورمکئی کے نرخوں میں کمی، گندم کی قیمتوں میں اضافہ

بھارتی سویا بین ، سویا آئل ، چینی اورمکئی کے نرخوں میں کمی، گندم کی قیمتوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی سویا بین ، سویا آئل ، چینی اورمکئی کے نرخوں میں کمی جبکہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیری ویٹو ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران سویا بین کے معاہدے 0.13فیصد کمی سے 3793بھارتی روپے فی 100کلوگرام میں طے پائے جبکہ سویا آئل کے معاہدے کمی کے ساتھ 602.40 روپے فی 10کلوگرام میں ہوئے ۔ چینی اورمکئی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور چینی کے رواں سال مارچ میں ترسیل کے معاہدے 0.09فیصد کمی سے 3215روپے فی 100کلوگرام جبکہ مکئی کے معاہدے 0.74فیصد کمی کے ساتھ 1466روپے فی 100کلوگرام میں طے پائے تاہم گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا اور گندم کے فروری میں ترسیل کے معاہدے 0.12فیصد بہتری کے ساتھ 1682 فی 100کلوگرام میں ہوئے۔

مزید :

کامرس -