گھر کے شیر دیار غیر میں ڈھیر ؛ آسٹریلیا نے بھارت کو 7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی

گھر کے شیر دیار غیر میں ڈھیر ؛ آسٹریلیا نے بھارت کو 7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ...

  

میلبورن (آئی این پی)گھر کے شیر بھارتی سورماؤں کو آسٹریلیا کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں بھی شرمناک شکست۔آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی لی، آسٹریلیا نے 296رنز کا ہدف48.5اورز میں7وکٹوں کے نقصان پر پوراکر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 96، سٹیون سمتھ41،شین مارش62اورجارج بیلی23رنز بنا کر نمایاں بلے بازرہے،بھارت کی جانب سے اومیش یادیو،اشانت شرما اوررویندراجدیجہ نے دو،دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،آسٹریلیا کے گلین میکسویل کو مین آف دی میچ کاایوارڈدیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ون ڈے20جنوری کو کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی،بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر295رنز بنائے،بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی117،شیکھر دھون68،اجنکیا ریحانے50اوردھونی23رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے جون ہیسٹنگ نے 4،فالکنراوررچرڈسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیانے296رنز کا ہدف48.5اورز میں7وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل96،سٹیون سمتھ41،شین مارش 62 اور جارج بیلی23رنز بنا کر نمایاں بلے بازرہے،بھارت کی جانب سے اومیش یادیو،اشانت شرما اور رویند راجدیجہ نے دو،دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،آسٹریلیا کے گلین میکسویل کو مین آف دی میچ کاایوارڈدیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ون ڈے20جنوری کو کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -