گیا ر ھویں شریف کے سلسلہ میں جنوبی لاہور کا سب سے بڑا جلوس ٹاؤن شپ سے نکالا گیا

گیا ر ھویں شریف کے سلسلہ میں جنوبی لاہور کا سب سے بڑا جلوس ٹاؤن شپ سے نکالا ...

  

لاہور (کامرس رپورٹر) ٹا ؤن شپ سے غوث اعظم ؓ کی بڑی گیا ر ھویں شریف کہ سلسلہ میں جنوبی لاہور کا سب سے بڑا جلوس نکالا گیا۔جس کا اہتمام جماعت اہلسنت اور مرکزی میلاد کمیٹی ٹاؤن شپ نے کیا تھا۔میڈیا ایڈوا ئزر محمد سرفراز خان کے مطابق جلوس کی قیادت امیر جماعت اہلسنت حضرت علامہ غلام شبیر فاروقی اور پیر سید ذوالفقار حسین شاہ یوسفی نے کی، جلوس میں علاقہ بھر کی مقتدر شخصیات ، علما ئے کرام اور مشا ئخ عظام جن میں خصو صا علامہ خلیق احمد اعوان ، علامہ ذولفقار مصطفے ہا شمی، پیر ذوالنورین عثمانی ، حا جی شیخ نصیر احمد ، محمدسرفراز خان، حاجی اجمل ہاشمی، حاجی عبد الرشید ، حا جی محمد راناعا رف ، خرم شہز اد ، حا فظ محمد طلحہ خان ، مخدوم بشیر چمن صدیقی، رانا شفیق قمر، علامہ حسن رضا قا دری، علامہ قاری شعیب یوسفی، اور دیگر نے شرکت کی، جلوس کا آغاز مرکزی جامع مسجد المدینہ ٹا ؤن شپ سے ہوا ، جلوس تمام ٹا ؤن شپ سے ہو تا ہوا پیر سیدنا طاہر علا ؤالدین کے مزار شریف پر گیا اور واپس مدینہ مسجد پر اختتام ہوا۔اس مو قع پر ملک کے استحکام اس کی بقا ء اور ترقی کے لیئے خصو صی دعا ئیں کی گیءں۔ علما ئے کرام نے سیدنا غوث پاک کی فیو ض و بر کات پر رو شنی ڈا لی اور کہا کہ پاکستان کا قیام ، او لیا ء کرام کا فیضان ہے۔ آج ضرورت اس اپر کی ہے کہ ہم ان اولیاء کرام کے نقش سیرت پر چل کراپنی زندگی بسر کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -