یوتھ فورم فار کشمیر کا طارق احسان غوری کی زیرصدارت اجلاس

یوتھ فورم فار کشمیر کا طارق احسان غوری کی زیرصدارت اجلاس

  

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)یوتھ فورم فار کشمیر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری ایوان کشمیر لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عہدیداران سمیت کنوینئر ز نے شرکت کی ،اجلاس میں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش اور قومی جذبہ کے تحت منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5فروری کو yfkکے زیر اہتمام ملک بھر کے تمام بڑے بڑے شہروں میں یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی جائیں گی،جبکہ سیمینار ،پریس کانفرسوں کے ذریعے کشمیری عوام سے ظہار یکجہتی کیا جائے گا۔اقوا م متحدہ کو کشمیریوں کے خو خود ارادیت کیلئے منظور کردہ قراردادوں کا مطالبہ کیا جائیگا۔اس سلسلہ میں تفصیلات سے آگاہ کرتے طارق احسان غوری نے بتا یا کہ لاہور پریس کلب تا پنجاب اسمبلی عظیم الشان کشمیر ریلی نکالی جائیگی۔جس کی قیادت مرکزی قائدین کرینگے،ریلی میں شرکت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں وکلاء صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کی تنظیموں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔کشمیر ریلی کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ،جس میں قابل ذکر پنڈال کمیٹی ،انتظامی کمیٹی،میڈیا کمیٹی ،استقبالیہ کمیٹی شامل ہیں ۔اس سلسلہ میں انتظامی کمیٹی کیلئے کنوینئر کے ساتھ عتیق قادری ،محمد شفیق قمر،متین مظہر ،شیخ ظفر احمد ،مخدو م محمد بشیر چمن،نور صمند بھٹی،اساور ندیم ،اجا لا شفیق،کامران سبحان،شیخ مظہر احمد،طارق پیا،وسیم نذرغوری کونامزد کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -