حکومتی پالیسوں کے باعث عوام بھوکی مر رہی ہے ،میاں ایوب

حکومتی پالیسوں کے باعث عوام بھوکی مر رہی ہے ،میاں ایوب

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے حکومتی پالیسوں کے باعث عوام بھوکی مر رہی ہے لیکن بے خبر پنجاب حکومت خوبصورت سڑکیں اور پل بنا کر جعلی ترقی کا رونا رو رہے ہیں ایسے بے خبر حکمرانوں کو میڈیا آئنیہ دکھائے کہ ترقی عوام کی خوشحالی میں پنہاں ہے سڑکوں اور پلوں سے حکمران خوشحالی کی نمائش تو کر سکتے ہیں لیکن حقیقی خوشحالی لوگوں کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کر کے ہی ممکن ہے پنجاب میں بھوک افلاس نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین کے ٹریک سے درختوں کو کاٹنے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو دو ٹرلین مزید درختوں کی ضرورت ہے لیکن پنجاب حکومت پہلے سے موجود درختوں کو بھی کاٹنے پر لگی ہوئی ہے جبکہ محکمہ ماحولیات اور جنگلات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے محکمے بے حسی مظاہرہ کر رہے ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -