میٹرو ٹرین کے کرین کی وجہ سے دو قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے، یوسف اعوان

میٹرو ٹرین کے کرین کی وجہ سے دو قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے، ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ یوسف اعوان نے ٹھوکر میں میٹرو ٹرین کے کرین کی وجہ سے دو قیمتی انسانی جانوں کے ضائع پر افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک یہ منصوبہ ایک درجن کے قریب عوام کی جان لے چکا ہے اور اس عوام دشمن منصوبے کی وجہ سے عوام اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھورہے ہیں اور اپنی قیمتی جائیدادوں کو بھی کھو رہے ہیں یہ منصوبہ ہر حال میں عوام کے لئے ایک خطرناک منصوبے کی شکل اختیار کر چکا ہے پورے لاہور کی عوام اس منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج ہے لیکن ضدی حکمران اس منصوبے کو روکنے کے لئے تیار نہیں ہیں کیونکہ اس منصوبے کی آڑ میں کرپشن اور لوٹ مار کی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی تکمیل سے قبل عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -