پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی الیکشنوں نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ،سلونی بخاری

پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی الیکشنوں نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ،سلونی بخاری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سیدہ سلونی بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کو ایک ملک گیر سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں ایک ادارہ بنا دیا ہے اور خاندانی سیاسی جماعتوں کی آجارہ داری کو ختم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے پی ٹی آئی میں ایک تسلسل کے ساتھ ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشنوں نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہیں دوسری سیاسی جماعتیں تو اپنی جماعتوں میں نام کی حد تک بھی الیکشن کروانے کے لئے تیار نہیں ہیں لیکن عمران خان نے پی ٹی آئی کے اندر ہر عہدے پر براہ راست الیکشن کروانے کا اعلان کرکے ایک تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔سیدہ سلونی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان سے دوسری سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو سیاست سیکھنی چاہئے اور حوصلہ کرکے اپنی اپنی جماعتوں کے اندر حقیقی الیکشن کروانے کی روائت ڈالنی چاہئے تاکہ خاندانی اور موروثی سیاست کا خاتمہ ہو سکے کارکنوں کو یہ حق ملنا چاہئے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے لیڈروں کا انتخاب کر سکیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -