بے اختیار بلدیاتی نمائندگان کے انتخاب کا ڈھونگ رچایا گیا ہے، عبدالعلیم

بے اختیار بلدیاتی نمائندگان کے انتخاب کا ڈھونگ رچایا گیا ہے، عبدالعلیم

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی حکومت کو ہر طر ح کا اختیار اپنے پاس رکھنے کا شوق ہے اگر منتخب اراکین بلدیات کو ترقیاتی امو ر اور دیگر مسائل کے حل کا اختیار نہیں دینا تھا تو یہ سارا ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟انہوں نے کہا کہ بے اختیار بلدیاتی نمائندگان کے انتخاب کا ڈھونگ رچایا گیا ہے وزیر اعلیٰ صوبے کے سربراہ کے ساتھ ساتھ شہر کے مئیر نہ بنیں اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا حوصلہ پیدا کریں ۔عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کا مسئلہ جنگلہ بس ،اورنج ٹرین اور میگا منصوبے نہیں یہ کمیشن کھانے والوں کا درد سر ہے جبکہ شہریوں کے اصل مسائل پینے کا صاف پانی ،صحت ،تعلیم اور صحت عامہ کیلئے مناسب ماحول ہے اور دنیا بھر میں لوکل گورنمنٹ کا مظبوط نظام ہی ان ایشوز کو مقامی سطح پر ہی حل کرتا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ نواز لیگ بلدیاتی انتخابات کے حق میں نہیں تھی اسی لیے اب ان اداروں کو عملی طور پر مفلوج بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو صرف اور صرف سرکاری خزانے پر بو جھ ہوں گے اور عملی طور پر لوگوں کے مسائل کے حل اور مشکلات کے خاتمے میں کردار ادا نہیں کرسکیں گے ،عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اختیارات کی مقامی سطح پر منتقلی کے حق میں ہے اور عمران خان کا ویثرن لوگوں کوسیاسی شعور دینے اور انہیں با اختیار بنا نے پر مبنی ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے منتخب بلدیاتی اراکین بد دلی کا شکار ہیں اور انہیں پنجاب میں ون مین شو کا متاثرین کہا جا سکتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -