تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ آج ہوگا

تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ آج ہوگا

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام داعش ، کالعدم تنظیموں ، اسلامی ممالک کے نامکمل اتحاد اور یمنی مسلمانوں پر بمباری کے خلاف اور آپریشن ضرب عضب کے حق میں احتجاجی مظاہرہ آج پیر 18جنوری کوایک بجے دوپہر لاہور پریس کلب کے سامنے ہو گا۔ مظاہر ہ کی قیادت صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی ، محمد علی نقشبندی ، سنی تحریک کے مولانا مجاہد عبد الرسول ، سنی اتحاد کونسل کے مفتی حسیب قادری اور علامہ نعیم جاوید نوری کریں گے۔ مظاہرے میں اہلسنّت کی مختلف جماعتوں کے عہدیداران و کارکنان شریک ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -