اداکارہ وپرفارمرماہ نور نے فیصل آباد میں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچادی

اداکارہ وپرفارمرماہ نور نے فیصل آباد میں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچادی
اداکارہ وپرفارمرماہ نور نے فیصل آباد میں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچادی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وپرفارمرماہ نورنے فیصل آباد میں جاری سٹیج ڈرامہ’’بابا نان سٹاپ‘‘ میں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچادی ماہ نور نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ڈرامہ میں کام کرنے والی تمام پرفارمرز کو مات دے دی پروڈیوسر نے ان کو بے مثال پرفارمنس پر شاباش دی ہے۔تھیٹر سے وابستہ سینئر فنکاروں کا کہنا ہے کہ اس لڑکی نے ٹاپ پرفارمرز میں اپنی جگہ بنا لی ہے یاد رہے کہ اس ماہ نورنے انتہائی تھوڑے عرصہ میں اپنے کام کی وجہ سے بہت ساری ہپرفارمرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اس وقت وہ پروڈیوسرز کی نمبر ون چوائس بن گئی ہیں

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد کے ڈرامہ پروڈیوسر نے ان کو اگلے سپل میں منہ مانگے معاوضہ پر ڈرامہ میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی ہے۔اس ڈرامہ کے دیگر نمایاں فنکاروں میں گلفام،شاہد ہاشمی اور غفور کوڈو شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -