شاعری حقیقت میں ہمارے دلوں کے ترجمان کرتی ہے،سدرہ نور

شاعری حقیقت میں ہمارے دلوں کے ترجمان کرتی ہے،سدرہ نور
شاعری حقیقت میں ہمارے دلوں کے ترجمان کرتی ہے،سدرہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی نامور اداکارہ،ماڈل و پرفارمر سدرہ نور نے کہا ہے کہ مجھے موسیقی اور شاعری سے بے پناہ لگا ہے‘فارغ اوقات میں موسیقی سنتی ہوں اور اچھے شاعر کا کلا م بھی مجھے اچھا لگتا ہے ،شاعری انسانی جذبوں کی حسین ترجمانی ہے جو شاعر اپنے لفظوں میں بیان کرتے ہیں ۔سدرہ نورنے کہا کہ شاعری حقیقت میں ہمارے دلوں کے ترجمان کرتی ہے ‘ شاعری کے ساتھ ادب کی دیگر کتابوں کا مطالعہ بھی کرتی ہوں اور فارغ اوقات میں ذہن کو تروتاز ہ کرنے کیلئے شمالی علاقہ جات جاتی ہوں جہاں قدرت کا بے پناہ حسن موجو د ہے ۔ سدرہ نور نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت آج سٹیج کا ماحول بہت بدل گیا ہے میں نے بڑی محنت سے شوبز میں نام کمایا ہے اس کو کسی صورت خراب نہیں کرنا چاہتی ۔سدرہ نور نے کہا کہ میں خود کوفلم تک محدود رکھنا چاہتی ہوں۔میں اپنے خدا کی لاکھ لاکھ شکر گذار ہوں جس نے شوبز میں مجھے عزت،دولت اور شہرت دی شوبز میں نام کمانا مشکل ہے لیکن اسے برقرار رکھنا اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔ میری پرفارمنس کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی ہے۔

مزید :

کلچر -