اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، مفتی عبیداللہ عفیف

اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، مفتی عبیداللہ ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیرشیخ الحدیث مفتی عبیداللہ عفیف نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اسلام ہی اس کے جملہ مسائل کا حل ہے اور اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے کہا کہ نفاذ اسلام کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام دینی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا ۔نفاذ اسلام کے حوالے سے اگر دینی جماعتوں نے باہمی اختلافات فراموش نا کیے تو سرمایہ دار اور جاگیردار ملک کے سیاہ وسفید کے مالک بنے رہیں گے ۔انہو ں نے کہاکہ جمعیت اہلحدیث پاکستان فروری میں رابطہ عوام مہم چلائے گی اور ملک بھرکے لوگوں میں نفاذ اسلام کے حوالے سے تحریک کو اجاگر کیا جائے گا۔

اور دینی جماعتو ں کو بڑے مقصد کے لیے معمولی معمولی مفادات قربان کرنا ہونگے وگرنہ ملکی حالات بد سے بد تر ہوتے چلے جائیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -