پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے نئے سال کیلئے تاحال ایلوکیشن نہیں کی ،خالد پرویز

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے نئے سال کیلئے تاحال ایلوکیشن نہیں کی ...

  

لاہور (کامرس رپورٹر) صدر انجمن تاجران اُردو بازار خالد پرویز نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سیکرٹری سکولز کی توجہ اس جانب متبددل کرائی ہے کہ نیا تعلیمی سال سرپر آپہنچا ہے مگر ابھی تک پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے نئے سال کے لئے ایلوکیشن نہیں کی ہے ۔ جس سے درسی کتب کے اشاعت میں تاخیر اور قلت کا مسئلہ درپیش آ سکتا ہے ۔ چیئرمین جنرل (ر) محمد اکرم کریکولم وِنگ چند پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ ملکر کتابوں کا ٹینڈر کرنا چاہتے ہیں ۔جس کیوجہ سے اندیشہ ہے کہ درسی کتاب کی اشاعت بر وقت ممکن نہیں ہو گی ۔ یہ نہ صرف طلباء بلکہ پنجاب حکومت اور ٹیکسٹ بورڈ کے خلاف بہت بڑی سازش ہے جس کی وجہ سے حکومت کی بد نامی ہو گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اس سازش کے سدباب کے لیے کتابوں کی فوری ایلو کیشن کا حکم دیں ۔ یاد رہے کہ ٹیکسٹ بُک بورڈ اتھارٹی کے ایم ڈی بیمار ہیں ۔ ان کی عدم موجودگی میں جنرل (ر) محمد اکرم اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پنجاب کے کروڑوں طلباء کو سستی کتابوں سے محروم کرنا اور چند مفاد پر ستوں کو فائدہ پہنچاناچاہتے ہیں ۔ خالد پرویز نے اُمیدظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری سکولز اس مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -