ائیرپورٹ پر کولمبو سے لاہور آنے والا مسافر فرش پر گر پڑا ،ایک مسافر بیہوش

ائیرپورٹ پر کولمبو سے لاہور آنے والا مسافر فرش پر گر پڑا ،ایک مسافر بیہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)علامہ اقبال ائیرپورٹ پر کولمبو سے لاہور آنے والا مسافر فرش پر گر پڑا ۔اٹک کا رہائشی شکیل اکبر کولمبو کی پرواز 185پر لاہور آیا جہاں وہ ائیر پورٹ کے فرش پر گر پڑا جہاں سے اس کو بیہوش حالت میں اٹھا کر طبی امداد دی گئی۔




ائیر پورٹ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسافر شکیل اکبر نے زیادہ شراب پی رکھی تھی جس وجہ سے بیہوش ہو گیا۔




شکیل اکبر کو طبی امداد کے بعد ٹیکسی میں بٹھا کر اٹک کے علاقہ حضرو کی طرف روانہ کر دیا گیا۔