سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کے داماد کے انتقال پر وزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیت

سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کے داماد کے انتقال پر وزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیت

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کے داماد اظہرحمید ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے ۔ وزیراعلیٰ نے خواجہ محمد شریف اور سوگوار خاندان سے اظہار افسوس اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔دریں اثناؤزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سٹی 42 کے سینئر رپورٹر قیصر کھوکھر کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے ۔ وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے اظہار افسوس اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -