حکومت زندگی کے ہرشعبے میں ناکام نظر آ رہی ہے ، چوہدری عدنان
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ حکومت زندگی کے ہرشعبے میں ناکام نظر آ رہی ہے حکومت پاکستان کے ہر شہری کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں حکومت کے دوران پاکستانی عوام کو کسی قسم کا ریلیف دینے میں کامیاب نہیں ہوئی پاکستان مسائل کا گڑھ ہے اور حکومت نے ان مسائل کے خاتمے کے لئے کوئی احسن اقدامات نہیں کئے۔
جن کی تعریف کی جائے لہٰذا حکومت ایسے اقدامات کریں جس سے عوام کو ریلیف مل سکیں ور لوگ خوشحال ہوں جب تک حکومت دہشت گردی پر قابو نہیں پاتی عوام حوشحال نہیں ہو سکتی ۔
پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو آج بھی عوام کے اصل میں عوام کی نمائندہ اور ترجمان جماعت ہے جو آج بھی عوام کے اصل حقوق حاصل کرنے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہے لہٰذا پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بنیادی حقوق حاصل کریں گے