اقتصادی راہداری منصوبے کی سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہے،حامد سعید کاظمی

اقتصادی راہداری منصوبے کی سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہے،حامد سعید کاظمی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہے۔ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں دو سو فیصد اضافے کی سفارش عوام کے ساتھ مذاق ہے ۔آٹھ کروڑ افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں اور حکومت ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے میں مصروف ہے۔ اشرافیہ کی حکومت کو عوام سے کو ئی سرو کار نہیں۔ دہشتگردی پوری دنیا کے کیلئے مشترکہ خطرہ ہے اس لئے تمام ممالک دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کریں۔ پنجاب میں بھی رینجرز کا آپریشن ہونا چاہیئے۔ راہداری منصوبہ قومی تقدیر بدلنے کا نسخہ ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ پر اختلاف رائے بد قسمتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -