ترکمانستان ‘ اقتصادی پیداوار میں ریکارڈکمی

ترکمانستان ‘ اقتصادی پیداوار میں ریکارڈکمی

  

ترکمانستان کی سال 2015ء کے دوران مجموعی اقتصادی پیداوار میں کمی رونما ہوئی اور گزشتہ سال جی ڈی پی شرح 6.7فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ یہ بات ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمد دوف نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ رپورٹ کے مطابق ترکمانستان کی سال 2014ء میں مجموعی اقتصادی پیداوار کی شرح 10.3فیصدریکارڈ کی گئی تھی جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے قدرتی گیس برآمدات میں کمی کے باعث آمدنی میں کمی اور سرمایہ کاری میں کمی کے پیش نظر وسطی ایشیائی ممالک کی مجموعی اقتصادی پیداوار کی شرح 8.5فیصد تک کم ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -