امریکہ‘ لاٹری کی رقم 90کروڑ ڈالر سے بڑھ گئی

امریکہ‘ لاٹری کی رقم 90کروڑ ڈالر سے بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

امریکی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری کی انعامی رقم نوے کروڑ ڈالر سے بڑھ گئی ہے جبکہ لاٹری کیلئے قرعہ اندازی جلد ہونے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہری راتوں رات کروڑ پتی بننے کی امید میں آخری وقت تک ٹکٹوں کی خریداری کرتے رہے اور اب یہ جاننے کیلئے بے چین ہیں کہ کون خوش قسمت ہو گا جس کے دن سنوریں گے۔جیتنے والے کو انعامی رقم انتیس سال کے دوران اقساط میں دی جائیگی تاہم کوئی یکمشت رقم لینا چاہے تو اسے 558ملین ڈالر دیئے جائینگے۔ انعامی ٹکٹ چوالیس امریکی ریاستوں میں فروخت کئے گئے۔ نیویارک میں تو لوگوں نے سب کچھ بھلا کر ٹکٹ خریدے اور ایک گھنٹے میں سترہ ملین ڈالر کے حساب سے ٹکٹ فروخت ہوتے رہے۔بعض افراد نے کینیڈا سے امریکاآ کرٹکٹ خریدے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -