جرمن کمپنی 900 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی

جرمن کمپنی 900 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی

  

جرمن کارساز کمپنی ’’واکس ویگن‘‘ نے امریکا میں مزید 900 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ڈیٹرآئٹ آٹو شو کے موقع پر واکس ویگن کے سربراہ میتھیاس موئلر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واکس ویگن نئی ایس یو وی گاڑیاں تیار کرنے کیلئے امریکا میں مزید 900 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ سرمایہ کاری واکس ویگن کے چٹانوگا پلانٹ میں کی جائے گی جس سے روزگار کے 2 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔ امریکا واکس ویگن کیلئے ایک اہم منڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی یہ حیثیت ہمیشہ برقرار رہے گی۔

مزید :

ایڈیشن 2 -