1400ارب روپے کے محصولات وصول

1400ارب روپے کے محصولات وصول

  

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس محصولات 19 فیصد اضافے کے ساتھ 1400 ارب تک پہنچ گئے۔ 5 جنوری 2016ء تک ایف بی آر کے ٹیکس محصولات 1400 ارب روپے ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 1115 ارب روپے تھے۔ اس طرح رواں مالی سال کے دوران اب تک ٹیکس محصولات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبر 2015ء کے دوران مجموعی طور پر 785 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں جبکہ اس عرصہ کے لئے 750 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -