شہریوں کی گاڑی چرا کر تاوان وصول کرنے والا گروہ گرفتار کر لیاگیا

شہریوں کی گاڑی چرا کر تاوان وصول کرنے والا گروہ گرفتار کر لیاگیا

  

لاہور(وقائع نگار) پولیس نے شہریوں کی گاڑی چرا کر تاوان وصول کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ گینگ کو غیرقانونی سم کارڈز فروخت کرنیوالے پکڑے گئے افراد کے انکشاف پر گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز پولیس نے غیرقانونی بائیو میٹرک سمز فروخت کرنے والے گینگ کو گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش ایک اور گروہ کا انکشاف کیا جسے اے وی ایل ایف نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق نارروال کا رہائشی سرغنہ رضوان شہریوں کی گاڑیاں چرا کر لاکھوں روپے تاوان وصول کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے بارہ گاڑیاں برآمد کر کے کاروں کا تاوان وصول کرنے کا پہلا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -