پک اپ سے 20 من مضر صحت گوشت برآمد،ایک شخص گرفتار کرلیاگیا

پک اپ سے 20 من مضر صحت گوشت برآمد،ایک شخص گرفتار کرلیاگیا

  

لاہور(وقائع نگار ) پولیس نے بابو صابو انٹرچینج پر معمول کے مطابق مشکوک گاڑیوں کی تلاشی کے دوارن ایک پک اپ سے 20 من مضر صحت گوشت برآمد کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق بابو صابو انٹرچینج پر معمول کے مطابق مشکوک گاڑیوں کی تلاشی جاری تھی کہ اس دوران پک اپ کو روک کرچیک کیا گیا تو اس میں موجود 20 من مضر صحت گوشت برآمدا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان شاہد مریدکے سے گوشت سندر اسٹیٹ لے کر جا رہا تھا جہاں سے گوشت کو مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ڈسٹرکٹ لائف اسٹاک کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر گوشت کے مضر صحت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے تمام گوشت تلف کردیا۔

مزید :

علاقائی -