دو کبوتر شکاریوں کو دُرگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیاگیا

دو کبوتر شکاریوں کو دُرگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیاگیا

  

لاہور(وقائع نگار) گلی محلوں میں کتوبروں کا شکارکرنا مہنگا پڑ گیا، گڑھی شاہو میں رہائشیوں نے دو کبوتر شکاریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق ریلوے سٹیڈیم کے قریب چار افراد گلی میں کبوتروں کا شکار کررہے تھے، جس پر محلے داروں نے دو افراد کو پکڑ لیا جبکہ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پکڑے جانے والے افراد کے قبضے سے شکار کیے گئے درجنوں کبوتر بھی برآمد کرلئے گئے۔ شہریوں نے پکڑے گئے افراد کی درگت بنانے کے بعد انہیں گڑھی شاہو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلی حیات سے مشاورت کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -