حافظ آباد:تیز رفتار کار کماد کے ٹرالے سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق

حافظ آباد:تیز رفتار کار کماد کے ٹرالے سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد میں خانقاہ ڈوگراں انٹرچینچ کے قریب تیز رفتار کار دھند کی وجہ سے کماد کے ٹرالے سے ٹکراگئی ۔جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پرجاں بحق جبکہ دوسرا شدید ذخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق صفدرآباد کا رہائشی علی رضا اپنے ڈرائیور احسان اﷲ کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر سمبڑیال سے صفدرآباد جارہا تھا کہ جب کار خانقاہ ڈوگران انٹر چینچ کے قریب پہنچی تو وہ دھند کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑے کماد سے لدے ٹرالے سے ٹکرا گئی ۔ جس کے نتیجہ میں علی رضا موقع پر ہلاک جبکہ ڈرائیور احسان اﷲشدید ذخمی ہوگیا۔ جسے ریسکیو 1122نے ہسپتال پہنچایا۔

مزید :

علاقائی -