جڑانوالہ:ڈاکو اسلحہ کے زور پر متعد دشہریوں کو لوٹ کر فرار
جڑانوالہ (نامہ نگار)جڑا نوالہ و گردونواح میں ڈکیتی کی تین مختلف وارداتو ں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں مال و زر لوٹ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 384گ ب کا عادل موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود چک نمبر 144گ ب کے قریب ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی دوسری واردات میں دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اعوان آٹوز کھرڑیانوالہ نوید سے 5ہزار روپے نقدی چھین لی۔ تیسری واردات میں چک نمبر93ر ۔ ب تھانہ بلوچنی کے رہائشی زمیندارخا لد سعید ولد عبدالغنی کے ڈیرہ پر 8مسلح افراد دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور ملازمین کوگن پوائنٹ پر ہراساں کرتے ہوئے خالد سعید کے گھر لے گئے اور اہل خانہ سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی 10تولہ طلائی زیورات و دیگر پارچہ جات لوٹ لیے جبکہ مزاحمت پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔وارداتوں کی اطلاع کے باوجود پولیس تاحال سراغ لگانے میں ناکام ہے۔