حافظ آباد: چور دوکان سے ہزاروں کی نقدی و قیمتی سامان لے کر فرار
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد شہر میں جلالپور روڈ پر نامعلوم چور ایک دوکان سے 30ہزار نقدی اور قیمتی سپیئرپارٹس چرا لے گئے۔ عطا ء اﷲولد نزر محمد نے جلالپور روڈ پر مسجد مکی کے قریب سپےئر پارٹس کی دوکان بنارکھی تھی ۔گذشتہ رات وہ دوکان بند کرکے گھر چلا گیا۔ اس دوران نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دوکان کا شٹر توڑ کر وہاں داخل ہوئے اور دوکان سے تیس ھزار روپے، ایم موبائل اور قیمتی سپےئرپارٹس چرا لے گئے۔