شیخوپورہ:ڈاکوؤں کی لوٹ مار،متعدد شہری لٹ گئے،مزاحمت پر نوجوان زخمی

شیخوپورہ:ڈاکوؤں کی لوٹ مار،متعدد شہری لٹ گئے،مزاحمت پر نوجوان زخمی

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت نقدی، طلائی زیورات ، موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں جبکہ مزاحمت پر ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ گلی نمبر 12گھنگ روڈ شمالی میں دو ڈاکو اویس کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت نقدی، طلائی زیورات لوٹ لئے اور اہل خانہ کو مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا، اسی تھانہ کے علاقہ حبیب کالونی میں چور ہارون کی موٹر سائیکل نمبری 1967ایل ای ایل چوری کرکے لے گئے، اسی تھانہ کے علاقہ بھکھی روڈ پر چوروں کے گروہ نے 12سے زائد گھروں اور دکانوں سے چار لاکھ روپے مالیت کی موٹریں چوری کرلیں، ہاؤسنگ کالونی شیزار گارڈن میں چوروں کا گروہ محمد ذکریا کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان لے اڑا، بی ڈویژن ضلع کچہری سے چور اظہر مشتاق ایڈووکیٹ کی موٹر سائیکل لے اڑے، سٹی مریدکے سے عمران اختر کی موٹر سائیکل 578جی ایل چوری ہوگئی ، شرقپور روڈ پر نور پور ارائیاں کے قرئب 6ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد راہگیروں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی اور انہیں آزار بند سے باندھ کر سخت سردی میں کھیتوں میں پھینک دیا، گاؤں ماڑی میں دو ڈاکو عابد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، گجیانہ کے قریب ڈیرہ کھوکھرا ں میں عارف سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے بعد ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا، لاہور روڈ پر ہنڈا فیکٹری کے قریب تین ڈاکوؤں نے عبدالطیف سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -