گکھڑ، ریاجو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 5 ارکان گرفتار

گکھڑ، ریاجو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 5 ارکان گرفتار

  

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر کی خصوصی ہدایت کی روشنی اور ڈی ایس پی شبیر احمد خاں کی سربراہی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ گکھڑ عارف محمود خاں ،انسپکٹر زبیر اختر ،سب انسپکٹر وقاص اکبر اور دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے چوری ،ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث 12رکنی گینگ کے 5افراد ریاض عرف ریاجو سکنہ بدوکی گوسائیاں ،عارف رحمانی سکنہ کلیر ،ناصر بھٹی سکنہ پنڈی بھٹیاں ،محمد افضل سکنہ جھنگ اور فقیر حسین سکنہ لاہور کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 25لاکھ روپے نقدی ،11عدد بھینسیں ،4عدد ٹریکٹر اور 10موٹر سائیکلوں کے علاوہ ایک عدد کلاشنکوف ،2عدد بارہ بور رائفل اور 2عدد پسٹل سمیت سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کیں ملزمان کے خلاف مختلف اضلاع میں ڈکیتی ،راہزنی کے متعدد مقدمات درج ہیں ملزمان نے دوران تفتیش قتل سمیت ٹریکٹر ،موٹر سائیکل اور مویشی چوری کی درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ایس پی صدر ڈاکٹر رضوان احمد نے پولیس تھانہ گکھڑ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران متعلقہ اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ۔

مزید :

علاقائی -