منڈی فیض آباد پولیس کی ساز باز، بداخلاقی کا ملزم گرفتار نہ ہو سکا

منڈی فیض آباد پولیس کی ساز باز، بداخلاقی کا ملزم گرفتار نہ ہو سکا

  

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)تھانہ منڈی فیض آباد کے گاؤں گنجی بھٹیاں کی رہائشی خاتون منزہ بی بی اور اس کے بھائی کرامت علی پریس کلب ننکانہ صاحب میں صحافیوں کو بتایا کہ چند ماہ قبل منزہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ اسی گاؤں کا بااثر زمیندار محمد اکرم بھٹی زبردستی گھر میں داخل ہوگیا اور اسلحہ کی نوک پر منزہ بی بی سے بداخلاقی کرڈالی۔ جبکہ کسی کو بتانے پر وہ جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتا ہوا وہاں سے فرار ہوگیا اسی دوران منزہ بی بی حاملہ گئی جس پر متاثرہ خاتون کے بھائی کرامت علی نے 25نومبر 2015کو تھانہ منڈی فیض آباد میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔ متاثرہ خاتون اور اس کے بھائی کرامت علی نے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس تھانہ منڈی فیض آباد بااثر ملزم سے ساز باز ہوگئی ہے اور ملزم سے بھاری رشوت وصول کرکے اسے کھلے عام گھومنے پھیرنے کی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ ملزم انہیں مقدمہ سے باز رہنے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے منزہ بی بی اور اس کے بھائی کرامت علی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، آئی جی پولیس پنجاب اور ڈی پی او ننکانہ شہزادہ سلطان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے ان کی داد رسی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -