گجرات، ڈکیتی کی مختلف وارداتیں، موٹر سائیکل، نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

گجرات، ڈکیتی کی مختلف وارداتیں، موٹر سائیکل، نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

  

گجرات (بیورورپورٹ)گجرات میں مختلف وارداتوں کے دوران موٹر سائیکل ‘ نقدی ‘ اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقے مچھلی چوک میں محلہ خواجگان کے رہائشی نصر کی دوکان کے تالے توڑ کر قیمتی کمپیوٹرز‘ یو پی ایس ‘ اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا دوسری واردات تھانہ ٹانڈہ کے علاقے میں ہوئی جہاں نامعلوم چوروں نے اشرف عالم کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جی ٹی روڈ گجرات پر مسلح افراد نے ایک پٹھان ٹھیکیدار کی لاکھوں روپے مالیت کی مشینری چھین لی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -