شیخوپورہ :ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

شیخوپورہ :ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  

 شیخوپورہ(بیورورپورٹ )گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں سے نقدی موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں،تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ رنجیت کے قریب شدید دھند کے باعث درجن سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر درجنوں گاڑیوں میں سوار مسافروں سے ڈاکوؤں نے نقدی موبائل فونز اور طلائی زیورات لوٹ لیے ،تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ گھنگ روڈ گلی نمبر12میں دو مسلح ڈاکوؤں نے اویس نامی نوجوان کے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر نقدی موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا،تھانہ شرقپور کے علاقہ نور پور آرائیاں میں ڈاکوؤں نے جی ٹی روڈ پر ناکہ لگا کر درجنوں راہگیروں سے نقدی موبائل فونز اور طلائی زیورات لوٹنے کے بعد مسافروں اور ڈرائیور وں کورسیوں سے باندھ کر قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے،تھانہ نارنگ منڈی کے قریب 2مسلح ڈاکوؤں نے تاجر عابد علی سے اسلحہ کی نوک پر1لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ اور موبائل فون لوٹ لیا،گجیانہ روڈ ڈیرہ کھوں والہ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے عارف نامی تاجر کو یرغمال بنا کر نقدی موبائل فونز چھیننے کے بعد گولی مار کر شدید زخمی کردیا،تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ موٹر سائیکل ساز فیکٹری کے قریب3مسلح ڈاکوؤں نے محنت کش عبدالطیف کویرغمال بنا کر نقدی موبائل فون چھین لیا،لاہور روڈ پر شدید دھند کے دوران بدو سٹاپ کے نزدیک لاہور سے آنیوالی ایک فیکٹری کی ویگن کو ناکہ لگا کر کھڑے چار ڈاکوؤں نے روک لیا اور اس میں سوار ٹائرز ساز فیکٹری کے عملے سے ہزاروں روپے کیش کے علاوہ موبائل فونز وغیرہ بھی چھین لیا اور مسافروں کو شدید تشدد کانشانہ بھی بنایا،سٹی مریدکے کے علاقہ ظفر آرکیڈ پلازہ کے باہر سے محنت کش عمران اختر کی موٹر سائیکل نامعلوم چوروں نے چرالی،شیراز گارڈن کے قریب نامعلوم چوروں نے تاجر محمد زکریا کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور قیمتی سامان چرالیا،حبیب کالونی میں نامعلوم چوروں نے ہارون نامی نوجوان کی موٹر سائیکل چرالی،ضلع کچہری میں نامعلوم چوروں نے اظہر ایڈووکیٹ کی موٹر سائیکل چرالی۔

مزید :

علاقائی -