چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں مزاحمت پر4 افراد کو زخمی کر دیا گیا

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں مزاحمت پر4 افراد کو زخمی کر دیا گیا

  

لاہور(وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں چوروں اور ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اوردیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق سندر کی حدود سلطانکے کے قریب 8ڈاکوؤں نے سات لاکھ مالیت کی اڑھائی سو بوری میدے سے بھری گاڑی لوٹ کرمزاحمت پر ڈرائیور مدثر اور چار پلے داروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا ۔گارڈن ٹاؤن میں بلال سے 60ہزار،گلشن راوی میں حسیب سے 50ہزار اور مغل پو رہ میں عثمان سے 18ہزارکی نقدی لوٹ لی گئی۔علاوہ ازیں اسلام پو رہ میں ایڈووکیٹ ریاض کی گاڑی جبکہ جوہرٹاؤن میں افراز،نصیر آباد میں علی رضا ،شادباغ میں عثمان،داتا دربار میں نواز،اسلام پو رہ میں رشید،قلعہ گجر سنگھ میں عمر،گجر پو رہ میں عفان،گلشن راوی میں غلام مصطفی،نواب ٹاؤن میں احسان،ہنجروال میں حبیب، جنوبی چھاؤنی میں ظہیر،ہربنس پو رہ میں احتشام،شفیق آباد میں ساجداور فیکٹری ایریا میں شاہد کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید :

علاقائی -