دہشت گردی کے خطرات مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 50 سے زائد افراد گرفتار

دہشت گردی کے خطرات مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 50 سے زائد افراد گرفتار

  

 لاہور(وقائع نگار) دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری نے لوئر مال،داتا دربار اور بھاٹی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے داتا دربار، لوئر مال اور بھاٹی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کی سربراہی ڈی ایس پی اسلام پورہ مہر ممتاز نے کی، سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ہوٹلز، سرائے اور ہاسٹلز سمیت کرائے پر مقیم افراد کے شناختی کوائف بھی چیک کئے، اس دوران پولیس نے بائیومیٹرک مشینوں کا بھی استعمال کیا، جبکہ شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر پولیس نے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -