دھند میں سفر کے خطرات کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات مرتب کر لئے گئے

دھند میں سفر کے خطرات کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات مرتب کر لئے گئے

  

لاہور(وقائع نگار) نیشنل ہائی ویز اینڈمو ٹرو ے پولیس نے دُ ھند کے شدید مو سم میں انسانی جان و مال کو درپیش خطرا ت کم کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات اور حفا ظتی تد ابیر مر تب کئے ہیں تاکہ ان پر عمل کر کے محفو ظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہا ر ڈی آئی جی موٹر وے پولیس مرزا فاران بیگ نے دُھند سے متعلق انتظامات کرتے ہو ئے پٹر ولنگ افسران سے میٹنگ کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل زون کے افسران موٹر وے پولیس کی شاندار روایات کے مطابق روڈ یوزرز کے محفوظ سفر کے لیے اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور خاص طورپر خراب موسم اور دھند میں ہونے والے حادثات سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات کریں جس کیلئے روڈ یوزرز کوزیادہ سے زیادہ بریفنگ ایجوکیشن دی جائے تا کہ سفرشروع کرنے سے پہلے روڈ یوزرز موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے راہنمائی لے سکیں ، دُھند کے موسم میں اگر سفر کرنا بہت ضروری ہو تو اپنے سفر کو صبح 10 بجے سے شام6 کے دوران پیشگی حفاظتی اقدامات کا خیال رکھتے ہوئے کریں ، اگلی گا ڑ یوں سے محفو ظ درمیانی فا صلہ ر کھیں،دُھند سے فوری طور پر نکلنے کیلئے جلد بازی نہ کر یں۔گا ڑ یوں کے ونڈ سکر ین پر مو جو د دھند اور نمی دیکھنے کی صلاحیت کو متا ثر کر سکتا ہے اس لئے گا ڑ ی میں مو جود ڈی فورسٹر کو حالات کے مطا بق ایڈ جسٹ کر یں ۔فو گ لا ئٹس کا استعمال لازمی کر یں او ر ہیڈ لا ئٹس کو ہمیشہ نیچے لیول پر ر کھیں کیونکہ تیز لا ئٹس دھند میں نظر آنے کی صلا حیت کو متا ثر کر سکتی ہے ۔ونڈ سکر ین و ائپرز کی سپیڈ کو بھی مناسب سپیڈ پر چلائیں۔روڈ یوزرز ڈ ر ائیونگ کر تے ہوئے مو بائل فون یا میوزک کا استعمال کسی صورت نہ کر یں ۔ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کے مطابق روڈ یوزرز سفرشروع کرنے سے پہلے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے راہنمائی لے لیں ۔ دوران سفر اچا نک بر یک لگانے سے گر یز کر یں۔محکمہ مو سمیات کے مطا بق شدید دھند کامو سم مزید کچھ دن جاری ر ہ سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -