سنگین وارداتوں میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

سنگین وارداتوں میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  

 لاہور (وقائع نگار)ایس پی مجاہد کرار حسین نے کہا ہے کہ پولیس رسپانس یونٹ نے دوران گشت تھانہ ستو کتلہ کے علاقہ میں دوران گشت چوری اورنقب زنی کی وار داتوں میں ملوث 2ملزمان ندیم اور رحمت کو گرفتار کر لیا ،تھانہ گرین ٹاؤن کے علاقہ میں چیکنگ کے دوران ملزم ریاست سے رپیٹر برآمد کر لیا اورتھانہ ٹاؤن شپ کے علاقہ میں فیض احمد سے 44بور رائفل برآمد کر کے ملزمان کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ستو کتلہ کے علاقہ میں گشت کرنے والی پولیس رسپانس یونٹ ٹیم نے دوران گشت چوری ونقب زنی کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم رحمت اور ندیم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لئے تھانہ ستوکتلہ پولیس کے حوالے کر دیا۔تھانہ گرین ٹاؤن کے علاقہ میں گشت کرنے والی پولیس رسپانس یونٹ ٹیم نے مشکو ک شخص ریاست سے دوران چیکنگ ایک رپیٹر اور 03کارتوس برآمد کرکے مزید کارروائی کے لئے ملزمان کوتھانہ گرین ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیااور تھانہ ٹاؤن شپ کے علاقہ میں گشت کرنے والی پولیس رسپانس یونٹ ٹیم نے دوران چیکنگ فیض احمد سے01عدد 44بور رائفل برآمد کرکے مزید کارروائی کے لئے ملزم کو تھانہ ٹاؤن شپ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے دوران گشت ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی موبائل سکواڈ کرار حسین اور پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیموں کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -