موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کرکے دہشتگردوں کو فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کرکے دہشتگردوں کو فروخت کرنیوالا گروہ ...
 موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کرکے دہشتگردوں کو فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(وقائع نگار) سادہ لوح شہریوں کے نام پر سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کرکے دہشت گردوں کو فروخت کرنے والا گروہ اے وی ایل ایس نے پکڑ لیا، گروہ کے قبضے سے بائیومیٹرک مشین سمیت سینکڑوں سمیں برآمد کر لی گئیں، کالعدم تنظیموں کے ارکان اور گاڑیوں کا تاوان حاصل کرنے والے افراد بھی اسی گروہ سے سمیں حاصل کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے لاہور میں چھاپہ مار کر ایک ایسے گروہ کوپکڑ لیاجو سادہ لوح شہریوں کے نام پر سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کرکے دہشت گردوں کو فروخت کر دیتا تھا۔سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد مطمئن ہو جانے والے موبائل فون صارفین اس بات سے مکمل طور پر بے خبر رہتے تھے کہ ان کے نام کی سمیں دہشت گردوں کے زیراستعمال ہیں۔گرفتار ہونے والا گروہ بائیومیٹرک تصدیق شدہ سمیں دہشت گردوں کو ایک ہزار روپے سے پانچ ہزار روپے میں فروخت کر دیتا تھا۔ اے وی ایل ایس نے گروہ سے بائیومیٹرک مشین اور دو سو سے زائد سمیں برآمد کر لیں۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ بائیومیٹرک تصدیق شدہ سمیں حاصل کرنے والے سموں کی باقاعدہ ایڈوانس بکنگ بھی کروا دیتے تھے۔گروہ نے ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈہ پر سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے اڈے بنارکھے تھے جہاں پر سادہ لوح شہریوں کے نام پر باقاعدہ سمیں رجسٹرڈ کرکے فروخت کر دیتے تھے۔تصدیق شدہ سمیں پشاور، مردان، جنوبی پنجاب، سرگودھا اور لاہور کے شہری خریدتے تھے جبکہ چوری شدہ گاڑیوں کا تاوان مانگنے والے افراد بھی یہی غیرقانونی سمیں استعمال کرتے تھے۔

مزید :

علاقائی -