کالا باغ ڈیم ملک دشمن قوتوں کی وجہ سے نہیں بن پا رہا،رانا ثناء اللّٰہ

کالا باغ ڈیم ملک دشمن قوتوں کی وجہ سے نہیں بن پا رہا،رانا ثناء اللّٰہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ)کالا باغ ڈیم ملک دشمن قوتوں کی وجہ سے نہیں بن پا رہا کیونکہ ہمارے اپنے ہی کچھ لوگ ملک دشمن قوتوں کے اشاروں پر ہمیشہ سے مخالفت برائے مخالفت کرتے چلے آ رہے ہیں مجھے ڈر ہے کہ کہیں راہدداری منصوبہ بھی ملک دشمنوں کی مخالفت کی نذر ہی نہ ہو جائے جو چین کے تعاون سے شروع کرنے جا رہے ہیں یہ اظہار صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے 78کے قریب آزاد چیئرمین‘وائس چیئرمین اور بلدیاتی اداروں کے نو منتخب کونسلرز کو ن لیگ میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ آزاد علی تبسم ایم پی اے‘ عاصم نذیر ایم این اے‘رجب علی بلوچ ایم این اے‘ افضل ساہی ایم پی اے‘رانا شعیب ادریس ایم پی اے‘عارف محمود گل ایم پی اے‘ جعفر ہوچہ ایم پی اے‘رائے عثمان کھرل ایم پی اے و دیگر نے شرکت کی وزیر قانون نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات مرحلہ وار دیئے جائیں گئے فروری کے وسط تک مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل کر لئے جائیں گے پھر اگلے مرحلہ میں میئر‘ڈپٹی میئر‘ چیئرمین‘ وائس چیئرمین کے انتخابات ہونگے وزیر قانون نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پنجاب اسمبلی سے منظور ہو گا اوراسمبلی جب چاہے اس میں ترمیم کر سکتی ہے ہر 3ماہ بعد سہ ماہی اجلاس ہو گا جس میں بلدیاتی اداروں کو مشاورت سے مزید اختیارات میں اضافہ اور ترمیم کی جا سکے گی ہر یو سی چیئرمین اپنے علاقہ کا میئر ہو گا فیصل آباد کے ڈپٹی میئرز کی تعداد 8ہو گی ہر صوبائی حلقہ سے ایک ڈپٹی میئر لیا جائے گا اور وائس چیئرمین ضلع کونسل کی تعدادمیں بھی توسیع کی جائیگی جس کے تحت ہرتحصیل سے ایک وائس چیئرمین لیا جائے گا اسی طرح ٹیکنو کریٹ کونسلرزکی کل تعداد 9اور کسان سیٹوں کی تعداد بھی 9ہو گی۔
رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ آخر -